دنیا
ہندوستان ایرو ناٹکس نے ٹیجس جیٹ حادثے کو منفرد واقعہ قرار دے دیا
- تحقیقات میں عاون کے لیے اقدامات کررہے ہیں، کمپنی
ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نے پیر کو کہا کہ گزشتہ ہفتے دبئی میں ٹیجس لڑاکا جیٹ کا گرنا ایک منفرد واقعہ تھا جو غیر معمولی حالات کی وجہ سے پیش آیا، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
جمعہ کو دبئی ایئرشو میں فضائی مظاہرے کے دوران ٹیجس فائٹر جیٹ گر کر تباہ ہو گیا، جسے دیکھ کر موجود تماشائی شدید خوفزدہ ہو گئے۔
بھارتی فضائیہ نے کہا ہے کہ وہ حادثے کی وجوہات جانچنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی (کورٹ آف انکوائری) قائم کررہے ہیں۔
ہندستان ایرو ناٹکس جو جنرل الیکٹرک انجن والے طیارے تیار کرتی ہے نے کہا کہ اسے توقع نہیں کہ یہ واقعہ اس کے کاروباری آپریشنز یا مستقبل کی فراہمیوں پر اثر ڈالے گا۔
کمپنی نے مزید کہا کہ وہ تحقیقات میں بھرپور تعاون کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔






















Comments
Comments are closed.