BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.61 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.61 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے بھی روپے نے ڈالر کے مقابلے میں 10 پیسے بہتری دکھائی اور 280.62 روپے پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر مستحکم رہا تاہم تاجروں میں احتیاط دیکھی گئی کیونکہ ین پر مداخلت کے خدشات موجود تھے۔ اسی دوران، گِلٹ مارکیٹ برطانوی بجٹ کے باعث کشیدہ رہی جبکہ تعطیلات سے متاثرہ ہفتے میں نیوزی لینڈ کی پالیسی میٹنگ سے شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقع بھی ہے۔

ایشیا میں ٹریڈنگ کا حجم کم رہا کیونکہ ٹوکیو میں تعطیل تھی، اور صبح کے اوقات میں ین 156.71 فی ڈالر پر کم ہو گیا۔

جاپان کی کرنسی کم شرح سود اور نرم مالیاتی پالیسیوں کے باعث دباؤ میں رہی، تاہم گزشتہ ہفتے کے آخر میں 10 ماہ کی کم ترین سطح سے کچھ بحالی دیکھی گئی، جب وزیر خزانہ ساتسوکی کٹایاما نے سرکاری ین خریداری کے حوالے سے زبانی انتباہات میں اضافہ کیا۔

تاجروں کا خیال ہے کہ مداخلت 158 سے 162 ین فی ڈالر کے درمیان ممکن ہے اور شکرگزاری کی تعطیلات کے باعث کم حجم ٹریڈنگ ہفتے کے آخر میں حکام کے لیے مداخلت کا موقع فراہم کرسکتی ہے۔

دوسری جانب یورو 1.1506 ڈالر پر مستحکم رہا حالانکہ دسمبر میں امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات کے باوجود اسے زیادہ سہارا نہیں ملا۔

ڈالر انڈیکس 100.25 پر مستحکم رہا اور دیگر اہم کرنسیاں حالیہ کم ترین سطح کے قریب رہی۔

Comments

Comments are closed.