BR100 Increased By (1.28%)
BR30 Increased By (1.28%)
KSE100 Increased By (1.18%)
KSE30 Increased By (1.27%)
BAFL 57.89 Increased By ▲ 0.69 (1.21%)
BIPL 27.36 Increased By ▲ 0.47 (1.75%)
BOP 34.50 Increased By ▲ 0.81 (2.4%)
CNERGY 10.88 Increased By ▲ 0.27 (2.54%)
DFML 18.30 Increased By ▲ 0.25 (1.39%)
DGKC 212.25 Increased By ▲ 2.35 (1.12%)
FABL 101.40 Increased By ▲ 2.45 (2.48%)
FCCL 54.63 Increased By ▲ 0.89 (1.66%)
FFL 16.69 Increased By ▲ 0.23 (1.4%)
GGL 24.44 Increased By ▲ 0.62 (2.6%)
HBL 305.61 Increased By ▲ 3.19 (1.05%)
HUBC 221.00 Increased By ▲ 2.06 (0.94%)
HUMNL 10.70 Increased By ▲ 0.16 (1.52%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.95 Increased By ▲ 0.30 (1.01%)
MLCF 96.60 Increased By ▲ 0.24 (0.25%)
OGDC 319.50 Increased By ▲ 1.28 (0.4%)
PAEL 42.85 Increased By ▲ 1.08 (2.59%)
PIBTL 17.12 Increased By ▲ 0.31 (1.84%)
PIOC 299.16 Increased By ▲ 2.54 (0.86%)
PPL 222.80 Increased By ▲ 2.63 (1.19%)
PRL 51.96 Increased By ▲ 2.91 (5.93%)
SNGP 107.62 Increased By ▲ 1.49 (1.4%)
SSGC 29.56 Increased By ▲ 0.42 (1.44%)
TELE 9.01 Increased By ▲ 0.19 (2.15%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 60.89 Increased By ▲ 0.67 (1.11%)
UNITY 10.17 Increased By ▲ 0.15 (1.5%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.04 (3.25%)
کھیل

ٹی 20 ٹرائی سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی

  • بابر (74) اور صاحبزادہ (63) نے شاندار شراکت قائم کر کے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی
شائع اپ ڈیٹ

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہینز نے20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے، بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی، صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 3 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 132 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم74 رنز بناکر 163 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

196 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 19 اوورز میں 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے رائن برل 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان سکندر رضا نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کےعثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرلی۔

عثمان طارق نے شاندار بولنگ کی اور 4 اوور میں 18 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔

محمد نواز نے دو، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان 25 نومبرکو اہم میچ ہوگا جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں پاکستان کے مدمقابل آئے گی۔

پاکستان کی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم، نسیم شاہ، عثمان طارق شامل ہیں۔

زمبابوے کی ٹیم میں برائن بینیٹ، ریان برل، سکندر رضا (کپتان)، بریڈلی ایونز، برینڈن ٹیلر (وکٹ کیپر)، تدیواناشے مارومانی، تشنگا موسی کیوا، ٹونی منیوگا، ویلنگٹن ماساکادزا، تینوٹینڈا میپوسا، رچرڈ نگاراوا شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.