کاروبار اور معیشت
پی آئی اے اور بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کے درمیان کارگو اِنٹر لائن معاہدہ طے
- معاہدہ تجارتی روابط مضبوط، فضائی کارگو کی ترسیل کو مزید منظم اور مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگا
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اپنے کارگو بزنس کو وسعت دے رہی ہے اور اپنے صارفین کو مؤثر اور مسابقتی کارگو سروسز فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ اسی سلسلے میں پی آئی اے اور بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کے درمیان کارگو اِنٹر لائن خصوصی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو یکم دسمبر 2025 سے مؤثر ہوگا۔
ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی روابط کو مضبوط کرے گا اور فضائی کارگو کی ترسیل کو مزید منظم اور مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
معاہدے کے تحت ٹیکسٹائل، ادویات اور زرعی اجناس جیسی مصنوعات کی ترسیل کے دوران لاجسٹک پیچیدگیوں میں کمی کی جائے گی۔
ایئرلائن جدہ، مدینہ اور ریاض جیسے سعودی عرب کے اہم مراکز کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کرے گی جس سے علاقائی تجارت کے لیے ایک اسٹریٹجک راہداری قائم ہوگی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

























Comments
Comments are closed.