BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

5 رکنی چینی وفد کی لاہور چیمبر آمد ، پاکستانی کاروباری اداروں کے ساتھ اشتراک میں اظہار دلچسپی

  • لیتھیم بیٹری کی تیاری میں اپنی کمپنی کے تجربات بیان کیے
شائع اپ ڈیٹ

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) میں چین کی کمپنی ہوئی ژو ہونگہائی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کے سی ای او پٹرک ژینگ کی قیادت میں پانچ رکنی چینی وفد نے دورہ کیا اور ایل سی سی آئی کے صدر فہیم الرحمٰن سیگول سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان میں مشترکہ منصوبوں، بی ٹو بی تعاون اور صنعتی شراکت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیٹرک ژینگ،جو ژینگ جیا انٹرنیشنل گروپ کے ایگزیکٹو نائب صدر بھی ہیں نے صنعتی پارک کی ترقی، گاڑی سازی اور لیتھیم بیٹری کی تیاری میں اپنی کمپنی کے تجربات شیئر کیے اور پاکستانی کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت میں دلچسپی ظاہر کی۔

ایل سی سی آئی صدر نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی شراکت کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ایل سی سی آئی مشترکہ منصوبوں، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں معاونت کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

نائب صدر خرّم لودھی نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا اور معتبر تجارتی پارٹنر ہے اور دونوں ممالک کی دوستی بے مثال ہے۔

پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نذیر حسین نے کہا کہ ثقافتی تبادلے اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے لیے اہم ہیں اور سی پیک کے تحت دونوں ممالک ثقافتی شراکت کو انفرااسٹرکچر اور تجارتی منصوبوں کے ساتھ بڑھا رہے ہیں۔

وفد کے دورے سے صنعتی تعاون، ثقافتی تبادلے اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پیدا ہوں گے اور پاکستان میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر، روزگار کے مواقع اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔

Comments

Comments are closed.