BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

اسٹیٹ لائف کی جانب سے گلگت بلتستان میں ہیلتھ کیئر پروٹیکشن کے نئے دور کا آغاز

  • معاہدے پر ایس ایل آئی سی کے ڈویژنل ہیڈ ہیلتھ محمد اشعر اور گلگت بلتستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید اشتیا ق حسین نے دستخط کیے
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (ایس ایل آئی سی) نے حکومتِ گلگت بلتستان کے تعاون سے گلگت میں پائلٹ آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) انشورنس اسکیم کے لیے ایک باضابطہ دستخطی تقریب منعقد کی۔

معاہدے پر باضابطہ طور پر ایس ایل آئی سی کے ڈویژنل ہیڈ ہیلتھ محمد اشعر اور گلگت بلتستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید اشتیا ق حسین نے دستخط کیے ۔ تقریب میں حکومتِ گلگت بلتستان کے سیکریٹری صحت آصف اللہ خان ، پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس ، ذوالفقار علی بھٹی، چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب جاوید حسین اوراسٹیٹ لائف کے سینئر نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

یہ منصوبہ گلگت بلتستان کے منتخب اضلاع میں مریضوں کے لیے مفت او پی ڈی کی سہولیات متعارف کراتا ہے جو اس علاقے میں بنیادی صحت کی خدمات تک رسائی بہتر بنانے میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ پراجیکٹ جرمن ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے جاری ہے جس نے اس پائلٹ مرحلے کے لیے40 کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے سی ای او شعیب جاوید حسین نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں صحت کا نظام نمایاں طور پر بدل چکا ہے اوراسٹیٹ لائف کو اس تبدیلی کا مرکز ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدت، عزم اور قومی ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ ہم نے ایک ایسا نظام تشکیل دیا ہے جس کے تحت 18 کروڑ سے زائد پاکستانی معیاری طبی سہولتوں اور مالی تحفظ تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔ گلگت بلتستان کا او پی ڈی منصوبہ اسی سفر کا تسلسل ہے جو صحت کی سہولیات کو ملک کے ہر گوشے تک پہنچانے کی کوشش ہے۔

ابتدائی طور پر یہ پروگرام گلگت میں شروع کیا جائے گا جس کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا بیس کے ذریعے شناخت شدہ پسماندہ طبقے کے 68 ہزار سے زائد افراد کو صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس سکیم کو بعد ازاں گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ مالیاتی انتظام کے تحت، جرمن ترقیاتی بینک مجموعی فنڈنگ کا 90 فیصد فراہم کرے گا، جبکہ بقیہ10 فیصد حصہ حکومتِ گلگت بلتستان برداشت کرے گی، جس سے مقامی شراکت اور ملکیت کو مضبوط بنایا جائے گا۔

محکمۂ صحت گلگت بلتستان کے سیکریٹری آصف اللہ خان نےاپنے خطاب میں کہا کہ حکومتِ گلگت بلتستان، اسٹیٹ لائف اور ہمارے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعاون کو سراہتی ہے۔اس او پی ڈی انشورنس اسکیم کے ذریعے ہم اپنی عوام کے لیے سستی، منصفانہ اور سماجی طور پر جامع صحت کی سہولیات یقینی بنانے کی عملی سمت میں ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔

یہ پائلٹ او پی ڈی انشورنس اسکیم عوام کو صحت کی ایک جیسی سہولیات دینے کے لیے حکومت کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہے اور اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ اسٹیٹ لائف پورے پاکستان میں قومی اور صوبائی سطح کے صحتِ عامہ کے انشورنس پروگرامز کی ایک مؤثر اور اسٹریٹجک منتظم کے طور پر تیزی سے اپنا کردار بڑھا رہی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.