پاکستان
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 14.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
- مرکزی بینک کے مطابق 31 اکتوبر تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے قابلِ استعمال ذخائر 19.66 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر 31 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 14.50 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ جمعرات کو مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق 31 اکتوبر تک ملک کے مجموعی قابلِ استعمال زرمبادلہ کے ذخائر 19.66 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جن میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 14.50 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.16 ارب ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’31 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 14.502 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔‘‘
گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر 14.27 ارب ڈالر پر موجود تھے۔






















Comments
Comments are closed.