BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مضبوط ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.86 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 280.87 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر بدھ کو جاپانی ین اور امریکی ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا کیونکہ وال اسٹریٹ پر ٹیکنالوجی سیکٹر کی شدید فروخت ایشیا تک پھیل گئی۔

آسٹریلین ڈالر میں کمزوری برقرار رہی جو منگل کو ڈالر کے مقابلے میں 0.8 فیصد گر چکا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈالر کی کارکردگی اس سے بھی بدتر رہی۔ یہ کرنسی بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہونے کے بعد تقریباً سات ماہ کی کم ترین سطح پر رہی جو 2016 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ کی کرنسی 12 سال کی نچلی سطح پر رہی۔

اسٹرلنگ تقریباً 7 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ برطانوی فنانس منسٹر ریچل ریوز نے اس ماہ کے آخر میں اپنے بجٹ میں وسیع پیمانے پر ٹیکس بڑھانے کی نشاندہی کی۔

امریکی ڈالر انڈیکس 100.18 کی سطح پر مستحکم رہا، بعد ازاں یہ پہلی بار یکم اگست کے بعد 100.25 تک جا پہنچا۔

ڈالر کو فیڈرل ریزرو بورڈ کے اندر پالیسی کے درست راستے پر شدید اختلافات کی وجہ سے بھی سہارا ملا ہے جس سے دسمبر کی اگلی میٹنگ میں شرح سود میں کمی کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.