BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا ہے۔ ریڈیو...
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا ایک اہم موقع قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کروم بکس کی مقامی سطح پر تیاری سے ڈیجیٹل ٹولز تک سستی رسائی دستیاب ہونے کے علاوہ خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں استفادہ کیا جاسکے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تعلیم کے علاوہ یہ اقدام بڑی اقتصادی اہمیت کا حامل ہے اور یہ روزگار کی فراہمی، سپلائی چین کی ترقی اور مستقبل میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کیلئے ایک صنعتی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر کھولنے کا فیصلہ صرف علامتی نہیں ہے، یہ قومی فخر اور ہمارے ملک کی ڈیجیٹل صلاحیت کی طاقتور توثیق کا لمحہ ہے۔

یہ ایک سٹرٹیجک سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے جس کے ڈیجیٹل معیشت، اختراعی ایکو سسٹم اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے دور رس اثرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوگل کی مقامی موجودگی اسے پاکستان کے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے قریب لائے گی، جس سے براہ راست تعاون، صلاحیت کی تعمیر اور عالمی پلیٹ فارمز تک زیادہ رسائی ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سٹرٹیجک ایم او یو کے تحت، پاکستان اور گوگل دونوں ملک بھر میں ایک لاکھ ڈیولپرز کو مہارت کی تربیت فراہم کرنے کے لیے تعاون کریں گے۔ ہم مل کر عوامی تحفظ کیلئے مقامی ال پاورڈ سلوشنز جیسے اینڈرائیڈ سروسز کو بھی آگے بڑھائیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ایک ایسا ماحول بنانے کیلئے پرعزم ہے جہاں عالمی ٹیکنالوجی رہنما سرمایہ کاری، تعاون اور پائیدار مقامی موجودگی قائم کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی کا مقصد پاکستان کو ریجنل ٹیکنالوجی ہب بنانا ہے، جس کے لیے ایسا ریگولیٹری فریم ورک موجود ہو جو اختراع کی حمایت کرے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے۔

ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے ایجنڈے میں ٹیکس ڈھانچے کو منظم کرنا اور اسے معقول سطح تک کم کرنا بھی شامل ہے۔

Comments

Comments are closed.