BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

حکام نے ڈیرہ اسماعیل خان اور میرپور (آزاد جموں و کشمیر) میں گرین فیلڈ ایئرپورٹس کی تعمیر پر غور کیا ہے۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز انگیجمنٹ اینڈ بریفنگ سیشن کے عنوان سے کراچی میں اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد نئے اور اپ گریڈ شدہ ایئرپورٹس کے ڈھانچے کی ترقی پر مشاورت کرنا تھا۔

فورم میں ڈیرہ غازی خان کے موجودہ ایئرپورٹ کی بہتری کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت پی اے اے کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انجینئر غلام عباس شیخ نے کی جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)، ایئرسیال، ایئربلو، سیرین ایئر اور فلائی دبئی کے نمائندوں کے علاوہ پی اے اے کے منصوبے کے ماہر مشیر بھی شریک ہوئے۔

آزاد کشمیر میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کے بعد وفاقی حکومت کے نمائندوں اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے درمیان ہونے والے معاہدے میں یہ نکتہ بھی شامل تھا کہ موجودہ مالی سال کے دوران میرپور میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے منصوبے کا باضابطہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔

پی اے اے کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں ماہر مشیروں نے شرکا کو تازہ ترین فیزیبلٹی رپورٹ سے آگاہ کیا اور مسافروں کے ممکنہ اعداد و شمار کا تجزیہ پیش کیا۔

دوران اجلاس ایئرلائنز کے نمائندوں نے بتایا کہ مجوزہ علاقوں میں چھوٹے ہوائی اڈوں کی تعمیر سے ابتدائی مرحلے میں بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں کے مسافر ٹریفک میں کمی آ سکتی ہے۔

اس موقع پر ایئرلائنز کے نمائندوں نے بتایا کہ تجویز کردہ علاقوں میں چھوٹے ایئرپورٹس کی تعمیر کے بعد ابتدا میں بڑے شہروں کے ایئرپورٹس سے کچھ مسافروں کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے۔

پی اے اے کی ٹیم نے اس حوالے سے حکمتِ عملی پر مبنی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی رابطے کو مضبوط بنانا معاشی ترقی، سیاحت اور رسائی کو فروغ دیتا ہے، جو بالآخر پاکستان کے مجموعی ہوابازی کے نظام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی اے اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اتھارٹی تمام اسٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین سے مسلسل مشاورت جاری رکھے گی ، تاکہ ایسی قابلِ عمل اور طلب کے مطابق ترقیاتی تجاویز پر عمل کیا جا سکے جو پاکستان کے ہوابازی کے ڈھانچے کی متوازن اور پائیدار ترقی میں معاون ہوں۔

Comments

Comments are closed.