BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز معمولی کمی دیکھی گئی، جب کہ ڈالر کی قدر میں اضافے اور تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی بڑھتی ہوئی سپلائی کے باعث نرخوں پر دباؤ برقرار رہا۔ اس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل تیسرے مہینے کمی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

بین الاقوامی معیار برینٹ کروڈ کی قیمت 33 سینٹ یا 0.51 فیصد کمی کے بعد 64.67 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 35 سینٹ یا 0.58 فیصد کمی کے ساتھ 60.22 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

تجزیاتی ادارے اے این زیڈ کے ماہرین کے مطابق، ڈالر کی مضبوطی نے اشیائے صرف کی عالمی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو کمزور کیا۔ ڈالر میں یہ اضافہ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے اس بیان کے بعد دیکھنے میں آیا، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ دسمبر میں شرحِ سود میں کمی کی کوئی ضمانت نہیں۔

اکتوبر کے دوران برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں میں تقریباً 3 فیصد کمی متوقع ہے، کیونکہ عالمی سطح پر سپلائی میں اضافے کی رفتار طلب میں اضافے سے زیادہ ہے۔ اوپیک اور غیر اوپیک ممالک پیداوار بڑھا کر مارکیٹ میں اپنا حصہ مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، اوپیک پلس دسمبر میں معمولی پیداوار میں اضافے پر غور کر رہا ہے۔ تنظیم کے آٹھ رکن ممالک اب تک مجموعی طور پر 2.7 ملین بیرل یومیہ یعنی عالمی سپلائی کا تقریباً 2.5 فیصد اضافہ کر چکے ہیں۔

دوسری جانب، سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات اگست میں 6.4 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں، جو چھ ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں گزشتہ ہفتے پیداوار 13.6 ملین بیرل یومیہ کی ریکارڈ سطح پر رہی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین نے امریکی توانائی کی خریداری کا عمل شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، جس میں الاسکا سے تیل و گیس کی بڑی مقدار خریدنے کا امکان ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ الاسکا کی پیداوار مجموعی امریکی تیل کا صرف 3 فیصد ہے، لہٰذا اس معاہدے کا چینی طلب پر نمایاں اثر پڑنے کا امکان کم ہے۔

Comments

Comments are closed.