BR100 Decreased By (-0.86%)
BR30 Decreased By (-1.43%)
KSE100 Decreased By (-0.7%)
KSE30 Decreased By (-0.68%)
BAFL 56.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.95 Decreased By ▼ -4.50 (-2.34%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.05 Decreased By ▼ -0.74 (-1.4%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.07 Decreased By ▼ -0.49 (-2.51%)
HBL 304.95 Decreased By ▼ -1.15 (-0.38%)
HUBC 199.50 Decreased By ▼ -1.92 (-0.95%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.31 Decreased By ▼ -0.15 (-0.57%)
MLCF 91.28 Decreased By ▼ -1.88 (-2.02%)
OGDC 313.75 Decreased By ▼ -2.98 (-0.94%)
PAEL 35.17 Decreased By ▼ -0.46 (-1.29%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 221.39 Decreased By ▼ -5.52 (-2.43%)
PRL 91.25 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
SNGP 90.52 Decreased By ▼ -1.32 (-1.44%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.13 Decreased By ▼ -0.43 (-0.76%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

ماؤنٹ ایورسٹ کے نیپالی اور چینی حصوں کو بدھ کے روز سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا، کیونکہ غیر متوقع طور پر ہونے والی شدید برف باری کے باعث راستے آمدورفت کے قابل نہیں رہے۔ برف میں پھنسے ٹریکرز کو بچانے کی کوشش کے دوران ایک ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہوگیا۔

پیر سے علاقے میں برف باری جاری ہے، جو خلیج بنگال سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں ہوئی۔ یہ اس ماہ ہمالیہ میں ہونے والی دوسری شدید برف باری ہے۔

نیپالی حکام نے اناپورنا، مناسلو اور دھاولگیری کے پہاڑی راستوں پر سفر روکنے کی ہدایت دی ہے، جہاں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے کئی واقع ہیں۔

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایک نجی ہیلی کاپٹر، جو ایورسٹ بیس کیمپ کے قریب لوبوچے علاقے میں پھنسے سیاحوں کو بچانے جا رہا تھا، اترتے وقت برف پر پھسل گیا اور الٹ گیا۔

ویڈیو فوٹیج میں ہیلی کاپٹر کو ایک طرف گرا ہوا دکھایا گیا۔ پائلٹ زندہ بچ گیا اور بعد میں ریسکیو کر لیا گیا، تاہم یہ واضح نہیں کہ پھنسے ہوئے ٹریکرز کو بچایا جا سکا یا نہیں۔

موسمی ماہرین نے جمعرات اور جمعہ کو مزید شدید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے کیونکہ سمندری طوفان ’’مونتھا‘‘ بھارت کے مشرقی ساحل سے گزر رہا ہے۔

دوسری جانب تبت کے علاقے میں منگل کی دوپہر سے ہی ٹکٹوں کی فروخت معطل کر دی گئی ہے کیونکہ برف اور دھند کے باعث سڑکیں برفانی اور خطرناک ہو گئی ہیں۔ حکام کے مطابق علاقے میں درجہ حرارت منفی میں گر چکا ہے۔

گزشتہ ماہ بھی شدید برف باری کے باعث سینکڑوں سیاح ایورسٹ کے تبت والے حصے میں پھنس گئے تھے جنہیں کئی روز کی ریسکیو کارروائی کے بعد بحفاظت نکالا گیاتھا۔

Comments

Comments are closed.