BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بدھ کو جاپانی حکومت پر زور دیا کہ وہ مرکزی بینک کو شرحِ سود بڑھانے کی گنجائش دے، تاکہ ین کی قدر کو مصنوعی طور پر کم رکھنے کی پالیسی ختم کی جا سکے۔

بیسنٹ کے بیان کے بعد ڈالر 0.3 فیصد کم ہو کر 151.59 ین پر آ گیا، جس سے مارکیٹ میں جاپان کے مرکزی بینک کی جانب سے جلد شرحِ سود میں اضافے کی توقعات بڑھ گئیں۔

امریکی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں جاپان کی وزیرِ خزانہ ساتسوکی کاتایاما کی اس سمجھ بوجھ سے حوصلہ ملا ہے کہ اب آبے اکنامکس کی پالیسی صرف مہنگائی کے فروغ تک محدود نہیں بلکہ اسے عوام کے لیے ترقی اور افراطِ زر کے درمیان توازن پیدا کرنا ہے۔

بیسنٹ نے کہا کہ حکومت کا مرکزی بینک کو پالیسی کی آزادی دینا افراطِ زر کی توقعات کو مستحکم رکھنے اور زرِمبادلہ کی شرح میں غیر ضروری اتار چڑھاؤ سے بچنے کے لیے اہم ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جاپان کا مرکزی بینک دو روزہ پالیسی اجلاس کے اختتام کے قریب ہے، جہاں امکان ہے کہ وہ فی الحال شرحِ سود میں اضافہ نہیں کرے گا۔ بیسنٹ نے منگل کو بھی جاپان میں مضبوط مالیاتی پالیسی اپنانے پر زور دیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بیسنٹ کے بیانات نئی وزیراعظم سانائے تاکائچی کے لیے مشکلات بڑھا سکتے ہیں، جو روایتی طور پر توسیعی مالی و معاشی پالیسیوں کی حامی سمجھی جاتی ہیں۔

کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ واشنگٹن دراصل کمزور ڈالر کی پالیسی اپنا رہا ہے , تاکہ امریکی برآمدات میں اضافہ ہو اور جاپان پر دباؤ بڑھے کہ وہ ین کی قدر میں اضافہ ہونے دے۔

Comments

Comments are closed.