BR100 Increased By (0.68%)
BR30 Increased By (0.95%)
KSE100 Increased By (0.53%)
KSE30 Increased By (0.57%)
BAFL 58.75 Increased By ▲ 0.31 (0.53%)
BIPL 25.44 Increased By ▲ 0.24 (0.95%)
BOP 34.53 Increased By ▲ 0.54 (1.59%)
CNERGY 8.14 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
DFML 20.98 Increased By ▲ 0.14 (0.67%)
DGKC 195.53 Increased By ▲ 2.56 (1.33%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 53.42 Increased By ▲ 0.59 (1.12%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.10 (0.56%)
GGL 19.35 Increased By ▲ 0.38 (2%)
HBL 286.69 Increased By ▲ 1.19 (0.42%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.08 Increased By ▲ 0.06 (0.75%)
LOTCHEM 27.80 Decreased By ▼ -0.09 (-0.32%)
MLCF 87.35 Increased By ▲ 0.84 (0.97%)
OGDC 323.10 Increased By ▲ 3.14 (0.98%)
PAEL 39.87 Increased By ▲ 0.45 (1.14%)
PIBTL 17.04 Increased By ▲ 0.37 (2.22%)
PIOC 270.05 Increased By ▲ 3.99 (1.5%)
PPL 230.00 Increased By ▲ 1.82 (0.8%)
PRL 34.84 Increased By ▲ 0.16 (0.46%)
SNGP 98.90 Decreased By ▼ -0.28 (-0.28%)
SSGC 26.82 Increased By ▲ 0.22 (0.83%)
TELE 8.63 Increased By ▲ 0.35 (4.23%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.90 Increased By ▲ 0.19 (0.27%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تقریباً 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کے روز ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تقریباً چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس...
شائع October 28, 2025 اپ ڈیٹ October 28, 2025 05:53pm

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کے روز ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تقریباً چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کی وجہ گزشتہ کئی ماہ سے امریکی کرنسی کے مقابلے میں اس کی بتدریج بہتری بتائی جا رہی ہے۔

مقامی کرنسی نے حالیہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں مسلسل معمولی اضافے ریکارڈ کیے ہیں اور روزانہ چند پیسوں کے فرق کے ساتھ مستحکم رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق منگل کے روز روپیہ 280.97 پر بند ہوا، جو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 4 پیسے کی بہتری ظاہر کرتا ہے۔

 ۔
۔

یاد رہے کہ مقامی کرنسی پیر کو 281.01 روپے پر بند ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے پیر کو پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ ستمبر میں مجموعی مہنگائی نمایاں طور پر بڑھ کر 5.6 فیصد ہو گئی جبکہ بنیادی مہنگائی (کور انفلیشن) 7.3 فیصد پر برقرار رہی۔

عالمی سطح پر، منگل کو امریکی ڈالر میں کمزوری دیکھی گئی کیونکہ متعدد مرکزی بینکوں کے اجلاس متوقع ہیں جن میں امریکہ میں شرحِ سود میں کمی کے امکانات پائے جا رہے ہیں۔ اسی دوران سرمایہ کار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایشیائی دورے پر محتاط نگاہ رکھے ہوئے ہیں، اس امید کے ساتھ کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کے ابتدائی اشاروں نے پیر کو عالمی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا جس کے نتیجے میں ڈالر دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں کمزور ہوا۔ تاہم سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان کوئی حقیقی معاہدہ شاید توقعات سے کہیں کم خوش کن ثابت ہو۔

توجہ کا مرکز جمعرات کو جنوبی کوریا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات ہوگی۔ ٹرمپ نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچنے سے قبل ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صدر شی کا بہت احترام ہے، اور میرا خیال ہے کہ ہم کسی معاہدے کے ساتھ واپس آئیں گے۔

چینی حکام اب تک امریکی ہم منصبوں کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور ممکنہ نتائج پر زیادہ تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اسی توقع نے اس ہفتے اب تک زرمبادلہ کی منڈیوں کو نسبتاً پرسکون رکھا ہوا ہے۔

منگل کی صبح کے ابتدائی کاروبار میں یورو ایک ہفتے کی بلند ترین سطح 1.1655 ڈالر پر پہنچا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.3344 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر انڈیکس ایشیائی مارکیٹ کے ابتدائی اوقات میں 98.786 پر مستحکم رہا، جب کہ پچھلے سیشن میں اس میں 0.15 فیصد کی کمی آئی تھی۔

تیل کی قیمتیں، جو زرِ مبادلہ کی برابری کا ایک اہم اشاریہ سمجھی جاتی ہیں، منگل کو مسلسل تیسرے روز گراوٹ کا شکار رہیں۔ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار بڑھانے کے منصوبے نے ممکنہ امریکہ۔چین تجارتی معاہدے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

برینٹ خام تیل کے سودے 83 سینٹ یا 1.26 فیصد کمی کے ساتھ 64.79 ڈالر فی بیرل پر آ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) خام تیل کے سودے 75 سینٹ یا 1.22 فیصد کمی کے بعد 60.56 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے۔

Comments

Comments are closed.