BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹی 20 سیریز: پاکستانی کوچ نے بابر اعظم کی واپسی کی حمایت کردی

جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹی 20 سیریز: پاکستانی کوچ نے بابر اعظم کی واپسی کی حمایت کردی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ میں بابراعظم کی واپسی کی حمایت کی ہے، تین میچوں پر مشتمل یہ سیریز منگل کو راولپنڈی میں شروع ہوگی۔

31 سالہ بابر کو گزشتہ سال دسمبر کے بعد پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جب انہیں فارمیٹ میں اسٹرائیک ریٹ سے متعلق خدشات کے باعث ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ تاہم ہیسن کا کہنا ہے کہ ان کی واپسی کے لیے وقت بالکل درست ہے۔

اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں ہیسن نے کہا کہ جی ہاں، میں ان کے انتخاب کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ ہم نے اس سیریز کے لیے فخر زمان کو آرام دیا ہے، لہٰذا بابر کو واپس لانے کا یہ ایک اچھا موقع تھا اور مجھے یقین ہے کہ وہ شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔

۔

بابر، جو اکتوبر 2024 تک پاکستان کی تمام فارمیٹس میں قیادت کر چکے ہیں، ایک اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔ انہیں بھارت کے روہت شرما کو ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز کے طور پر پیچھے چھوڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔ شرما نے 159 میچوں میں 4,231 رنز بنائے ہیں جبکہ بابر کے 128 میچوں میں 4,223 رنز ہیں۔

ہیسن، جنہوں نے مئی میں ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی، بابر کی واپسی کو آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ایک حکمتِ عملی پر مبنی قدم قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر غالباً تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے، اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ اس کردار میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے اور ورلڈ کپ سے قبل ہمیں کچھ متبادل آپشنز فراہم کریں گے۔

اگرچہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کئی اہم کھلاڑی شامل نہیں، مگر ہیسن حریف ٹیم کے خطرے سے آگاہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں، جنوبی افریقہ نے جو اسکواڈ تیار کیا ہے وہ ایک نہایت خطرناک ٹیم ہے، انہوں نے ڈونوون فریرا کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

جنوبی افریقہ کے اہم بلےباز ڈیوڈ ملر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں، جب کہ فاسٹ بولر جیرالڈ کویٹزی پیکٹورل پٹھے کی تکلیف کے سبب دستیاب نہیں ہوں گے۔ اوپنر ایڈن مرکرم اور فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کو بھی سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

سیریز کے آخری دو میچ جمعہ اور ہفتہ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ محمد حارث کو حالیہ عرصے میں کافی مواقع دیے گئے، مگر وہ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ تاہم انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ اس سے حارث کا مختصر فارمیٹ میں کیریئر ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’وہ ابھی نوجوان اور ترقی کے مراحل میں ہے، اس لیے میں ہرگز یہ نہیں کہوں گا کہ اس کا کیریئر ختم ہوگیا۔ البتہ یہ ضرور کہوں گا کہ اسے بیٹنگ کے دوران فیصلے کرنے کے عمل پر کافی محنت کرنا ہوگی۔‘‘

کوچ نے بتایا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حارث کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بیٹنگ اوسط 17 ہے، اور یہی وہ پہلو ہے جس میں بہتری لا کر وہ دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کا کیس مضبوط کر سکتا ہے۔

عثمان خان کی قومی ٹیم میں شمولیت کا دفاع کرتے ہوئے کوچ نے کہا کہ عثمان مڈل آرڈر میں ایک اچھے بلےباز ہیں اور اسپن کے خلاف بھی موثر انداز میں کھیلتے ہیں، اسی لیے وہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا ایک اہم رکن ہوں گے۔

Comments

Comments are closed.