مرحوم صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی کا انتقال ہو گیا، خاندان کے ذرائع نے اتوار کو انتقال کی تصدیق کی ہے۔
مقتول صحافی کی بیوی جویریہ صدیقی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ارشد شریف کی والدہ، جو اپنے بیٹے کے حق میں انصاف کا مطالبہ کر رہی تھیں، کا انتقال ہو گیا ہے۔
جویریہ صدیقی نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج شام 9 بجے اسلام آباد کے قبرستان ایچ-11 میں ادا کی جائے گی۔ جویریہ صدیقی نے بتایا کہ مرحومہ کو ارشد شریف کی قبر کے قریب اسی قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔
وفات کی نوعیت کے بارے میں جویریہ صدیقی نے رپورٹ فائل ہونے تک کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
ارشد شریف کو اکتوبر 2022 میں کینیا کی پولیس نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے سر میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
ان کی بیوہ جویریہ صدیقی اور کینیا کی دو صحافی تنظیموں نے 2023 میں صحافی کے غیر قانونی قتل کے معاملے اور اس کے بعد کی ناقص تفتیش کے حوالے سے اعلیٰ پولیس اور قانونی حکام کے خلاف شکایت دائر کی تھی۔
جولائی 2022 میں کیس کی سماعت کے دوران، کینیا کی ایک عدالت نے صحافی کے قتل کے معاملے میں پولیس کے غیر قانونی عمل کو تسلیم کیا، جس کا انکشاف مقامی میڈیا اور بیوہ کے وکیل نے کیا تھا۔
نئیروبی کے جنوب میں واقع کاجیادو کی ہائی کورٹ نے پولیس کے دعوے کو مسترد کر دیا کہ یہ قتل شناخت کی غلطی کا معاملہ تھا، اور اہلکاروں کا خیال تھا کہ وہ ایک اغوا میں ملوث چوری شدہ گاڑی پر فائرنگ کر رہے تھے۔





















Comments
Comments are closed.