BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 281.02 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 281.03 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر، جمعہ کو امریکی ڈالر میں استحکام دیکھا گیا اور یہ اہم کرنسیوں کے مقابلے میں رواں ہفتے معمولی اضافہ برقرار رکھنے کی پوزیشن میں ہے، کیونکہ سرمایہ کاروں کی نظر تاخیر سے جاری ہونے والے افراطِ زر کے اعداد و شمار پر ہے، جو غالباً فیڈرل ریزرو کو آئندہ ہفتے شرحِ سود میں کمی سے نہیں روک پائیں گے۔

جاپانی ین گزشتہ سیشن میں کمزور ہونے کے بعد جمعہ کو 152.58 پر بغیر تبدیلی کے ٹریڈ ہوا۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ جاپان کی بنیادی مہنگائی (کور کنزیومر پرائسز) مرکزی بینک کے 2 فیصد ہدف سے اوپر برقرار رہی جس سے قریبی مدت میں شرحِ سود میں اضافے کی توقعات برقرار ہیں۔

جاپان اور امریکہ میں آئندہ ہفتے ہونے والی مرکزی بینک میٹنگز کے علاوہ، سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی متوقع ملاقات پر بھی مرکوز ہے، جس کے باعث جمعہ کو کرنسی مارکیٹ میں خاصی محتاط ٹریڈنگ دیکھی گئی۔

آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں ہونے والی ٹرمپ۔شی ملاقات نے دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کے حل کی کچھ امیدیں پیدا کی ہیں۔

سرمایہ کار جمعہ کو جاری ہونے والے امریکہ کے ستمبر کے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے اعداد و شمار پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں جن میں ہیڈ لائن افراطِ زر میں ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد اور بنیادی افراطِ زر (کور) میں 0.3 فیصد اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ڈیٹا فیڈرل ریزرو کے آئندہ ہفتے شرحِ سود میں 25 بیسس پوائنٹس کمی کے فیصلے میں رکاوٹ نہیں بنے گا، تاہم یہ ضرور اشارہ دے سکتا ہے کہ مرکزی بینک دسمبر کی میٹنگ میں کیا حکمتِ عملی اختیار کرے گا۔

مارکیٹ میں ٹریڈرز بڑی حد تک آئندہ ہفتے شرحِ سود میں کمی کی قیمت لگا چکے ہیں، جب کہ دسمبر میں مزید ایک کٹ کی توقع بھی کی جارہی ہے۔

تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشاریہ سمجھی جاتی ہیں، جمعہ کے روز زیادہ تبدیل نہیں ہوئیں۔ گزشتہ روز کے اضافے کے بعد مارکیٹ مستحکم رہی اور ہفتہ وار بنیاد پر اضافے کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ امریکا کی جانب سے یوکرین جنگ کے تناظر میں روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیوں نے سپلائی سے متعلق خدشات بڑھا دیے ہیں۔

برینٹ خام تیل کے سودے 10 سینٹ یا 0.15 فیصد کمی کے ساتھ صبح 9:59 (عالمی وقت کے مطابق) 65.89 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہے تھے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے سودے بھی 0.15 فیصد کمی کے ساتھ 61.70 ڈالر فی بیرل پر موجود تھے۔

Comments

Comments are closed.