BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے اور ملک کی تیزی سے بہتر ہوتی اقتصادی صورتحال پر آئی ایم ایف کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستانی حکام اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پاکستان کے 37 ماہ کے ایکسٹنڈڈ فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسری جائزہ رپورٹ اور 28 ماہ کے ریسیلنس سبسٹنیبلیٹی فنڈ (آر ایس ایف) کے تحت پہلی جائزہ رپورٹ پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے ۔

آئی ایم ایف کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق اسٹاف سطح کا معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔ منظوری کے بعد پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت تقریباً 1.0 ارب ڈالر (760 ملین ایس ڈی آر) اور آر ایس ایف کے تحت تقریباً 200 ملین ڈالر (154 ملین ایس ڈی آر) تک ملیں گے جس سے دونوں پروگراموں کے تحت کل ادائیگیاں تقریباً 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی جس کی بدولت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کامیابی سے طے پایا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ معیشت صحیح سمت میں گامزن اور حکومت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

Comments

Comments are closed.