BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام ہر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 281.25 پر جاپہنچا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران بھی مقامی کرنسی میں معمولی بہتری دیکھی گئی تھی، جب اس کی قدر انٹربینک مارکیٹ میں 0.11 روپے یا 0.04 فیصد بڑھی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق، مقامی کرنسی 281.26 پر بند ہوئی تھی جبکہ اس سے پچھلے ہفتے یہ 281.37 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔

عالمی منڈی میں پیر کو ابتدائی کاروبار کے دوران جاپانی ین کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں پانچ ماہ کی سب سے بڑی کمی کے ساتھ گرگئی۔ یہ کمی اُس وقت دیکھی گئی جب ویک اینڈ پر سناے تاکائچی نے ایل ڈی پی کا انتخاب جیت لیا جس سے جاپان میں مزید توسیعی مالی پالیسی کی راہ ہموار ہوئی اور بینک آف جاپان کے لیے صورتحال مزید پیچیدہ بن گئی۔

ین کی قدر 1.6 فیصد گر کر 149.81 ین فی امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، یہ 12 مئی کے بعد ایک روزہ سب سے بڑی گراوٹ ہے جس سے گزشتہ ہفتے کے دوران حاصل ہونے والا تمام فائدہ زائل ہو گیا ۔

ادھر ایشیا کی کئی منڈیاں تعطیلات کے باعث بند رہنے کے سبب، ڈالر انڈیکس 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 98.029 پر آ گیا۔

Comments

Comments are closed.