BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق سمندری طوفان ”شکتی“ نے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لی ہے جو کہ کراچی کے جنوب اورجنوب مغرب میں تقریباً 390 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

طوفان کی تازہ ترین صورتحال:

گزشتہ 12 گھنٹوں میں طوفان مغرب کی جانب بڑھا ہے۔ اب یہ عرض بلد 22.0°N اور طول بلد 65.0°E پر مرکوز ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان 5 اکتوبر تک شمال مغربی اور وسطی شمالی بحیرہ عرب تک پہنچ سکتا ہے۔

اس کے بعد یہ مشرقی اورشمال مشرقی سمت میں مڑ جائے گا اور بتدریج کمزور ہونے لگے گا۔

متوقع اثرات:

آج (ہفتہ) کراچی، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

طوفان کے اثرات کے تحت تیز ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں اور عوام کو محتاط رہنے، سمندر میں جانے سے گریز کرنے، اور موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 ۔
۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ سندھ کے ساحلی علاقوں کے قریب سمندر کی صورتحال خراب سے بہت خراب رہنے کا امکان ہے، اور ہوائیں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، جبکہ جھکڑوں کی رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

طوفان کے مرکز کے گرد ہواؤں کی رفتار 4 اکتوبر کی شام تک 65 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے اور جھکڑوں کی صورت میں 85 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جانے کا امکان ہے۔ بعد ازاں یہ رفتار مزید بڑھ کر 100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ اور جھکڑوں کی صورت میں 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔ 3 سے 6 اکتوبر کے دوران وسطی شمالی اور شمالی بحیرۂ عرب میں سمندر کی صورتحال انتہائی خراب سے انتہائی بلند لہروں والی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر، کراچی، اس سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے اور تازہ ترین معلومات جاری کرتا رہے گا۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ کمزور تعمیرات جیسے کچے مکانات، ہورڈنگز، سولر پینل، بجلی کے کھمبے اور کھلی جگہوں پر موجود گاڑیاں تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی کے باعث خطرے کی زد میں آ سکتی ہیں۔

انتظامیہ نے ساحلی اور زیریں سندھ کے اضلاع کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Comments

Comments are closed.