BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 281.26 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 281.27 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر جاپانی کرنسی ین جمعہ کو معمولی کمی کا شکار ہوئی اور گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصے کے دوران سب سے بڑے ہفتہ وار اضافے میں کچھ کٹوتی دیکھی گئی، کیونکہ ٹریڈرز نے بینک آف جاپان کی جانب سے ممکنہ شرح سود میں اضافے اور اس ہفتے کے آخر میں ہونے والے قیادت کے انتخاب کے اثرات پر غور کیا۔

امریکی حکومت کی بندش کے باوجود، جس نے ستمبر کی ماہانہ ملازمتوں کی اہم رپورٹ سمیت دیگر کلیدی معاشی اعداد و شمار کی اشاعت روک دی ہے جو کہ جمعہ کو جاری ہونے والی تھی،امریکی ڈالر راتوں رات دوبارہ مضبوط ہو گیا۔ کینیڈا کی کرنسی تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اپنی چار ماہ کی کم ترین سطح کے قریب برقرار رہی۔

ین کی قدر 0.3 فیصد گھٹ کر 147.72 فی ڈالر پر آگئی، تاہم یہ اب بھی اس ہفتے 1.2 فیصد کے اضافے کی جانب گامزن ہے، جو مئی کے وسط کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہوگا۔

ڈالر انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 97.90 پر پہنچ گیا۔ یورو 0.1 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1.1722 ڈالر پر رہا جبکہ اسٹرلنگ معمولی تبدیلی کے ساتھ 1.3437 ڈالر پر مستحکم رہا۔

مارکیٹیں اس ہفتے بینک آف جاپان کے حکام کی تقاریر پر گہری نظر رکھے ہوئے تھیں، کیونکہ بدھ کو مرکزی بینک کے ٹانکان سروے نے ظاہر کیا کہ بڑے مینوفیکچررز کے اعتماد میں مسلسل دوسرے سہ ماہی میں بہتری آئی ہے۔

Comments

Comments are closed.