BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

آج نیوز کے مطابق سیکورٹی حکام نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) میں کم از کم 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ژوب اور شیرانی کے پہاڑی علاقوں میں ایک آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کالعدم گروہ ”فتنتہ الخوارج“ کے آٹھ ارکان مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بدھ کو کوئٹہ کے مضافاتی علاقے اغبرک میں ایک بڑے آپریشن کے دوران کم از کم 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن کے مقام سے جدید اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک کیے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ کارروائیاں ایک ایسے وقت میں کی گئیں جب کوئٹہ میں (ایف سی) ہیڈکوارٹرز کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

دھماکے کی آواز ماڈل ٹاؤن کے حساس علاقے میں دور دور تک سنی گئی، جس سے قریبی گھروں اور عمارتوں کی کھڑکیاں چکناچور ہو گئیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کالعدم تنظیم فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھتا تھا، جو ایف سی کی وردی میں ملبوس تھا اور اس کے ہمراہ پانچ دیگر دہشت گرد بھی موجود تھے۔

Comments

Comments are closed.