BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جب کہ کے ایس ای-100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 900 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

دوپہر 2 بجے بینچ مارک انڈیکس 926.94 پوائنٹس یا 0.59 فیصد اضافے کے ساتھ 158,871.96 پوائنٹس پر موجود تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس ایک موقع پر دن کی بلند ترین سطح 159,033.98 پوائنٹس تک بھی پہنچا۔

کمرشل بینکوں، سیمنٹ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، او ایم سیز، بجلی پیدا کرنے والے اداروں اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کا رجحان نمایاں رہا۔ بڑی کمپنیوں کے حصص مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے، جن میں این آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک، نیشنل بینک اور یو بی ایل شامل ہیں۔

اسی دوران حکومت پاکستان اور 18 بینکوں کے کنسورشیم کے درمیان بجلی کے شعبے کے سرکلر ڈیٹ بحران سے نمٹنے کے لیے 1.225 کھرب روپے مالیت کے طویل عرصے سے منتظر فنانسنگ معاہدے پر بدھ کے روز دستخط ہونا طے ہیں۔

منگل کو پی ایس ایکس مثبت انداز میں بند ہوئی، حالانکہ دن کے دوران رول اوور پریشر کی وجہ سے اتار چڑھاؤ رہا۔ کے ایس ای-100 انڈیکس 390.36 پوائنٹس یا 0.25 فیصد اضافے کے ساتھ 157,945.03 پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس بدھ کو دباؤ کا شکار رہیں اور وال اسٹریٹ کی مندی کے بعد نیچے آئیں، کیونکہ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے بیانات نے شرح سود کے مستقبل کے بارے میں کوئی واضح اشارہ نہیں دیا جبکہ معاشی اعداد و شمار نے سست رفتار ترقی کے خدشات کو بڑھا دیا۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک انڈیکس (جاپان کے علاوہ) صبح کے دوران 0.4 فیصد نیچے آیا۔ امریکہ میں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس بھی 0.6 فیصد گر گیا، جو تین ہفتوں میں سب سے بڑی یومیہ کمی ہے۔

آسٹریلیا کی مارکیٹ میں بھی ایک فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ امریکی اسٹاک فیوچرز میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی۔

جاپان کا نکئی انڈیکس بھی 0.5 فیصد گر گیا کیونکہ ستمبر میں مینوفیکچرنگ سرگرمی چھ ماہ کی تیز ترین گراوٹ کا شکار رہی، جو نئے آرڈرز میں کمی کے باعث سامنے آئی۔

یہ ایک انٹرا ڈے اپ ڈیٹ ہے۔

Comments

Comments are closed.