BR100 Decreased By (-4.07%)
BR30 Decreased By (-4.95%)
KSE100 Decreased By (-3.56%)
KSE30 Decreased By (-3.72%)
BAFL 56.35 Decreased By ▼ -1.75 (-3.01%)
BIPL 26.60 Decreased By ▼ -1.05 (-3.8%)
BOP 33.05 Decreased By ▼ -2.24 (-6.35%)
CNERGY 9.64 Decreased By ▼ -0.41 (-4.08%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -1.38 (-7.12%)
DGKC 204.00 Decreased By ▼ -13.30 (-6.12%)
FABL 97.20 Decreased By ▼ -2.53 (-2.54%)
FCCL 51.24 Decreased By ▼ -2.98 (-5.5%)
FFL 16.60 Decreased By ▼ -0.68 (-3.94%)
GGL 22.81 Decreased By ▼ -1.87 (-7.58%)
HBL 298.04 Decreased By ▼ -12.89 (-4.15%)
HUBC 216.75 Decreased By ▼ -6.03 (-2.71%)
HUMNL 10.75 Decreased By ▼ -0.25 (-2.27%)
KEL 7.54 Decreased By ▼ -0.39 (-4.92%)
LOTCHEM 30.66 Decreased By ▼ -0.97 (-3.07%)
MLCF 93.51 Decreased By ▼ -7.43 (-7.36%)
OGDC 319.01 Decreased By ▼ -12.58 (-3.79%)
PAEL 40.94 Decreased By ▼ -2.97 (-6.76%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -1.09 (-6.2%)
PIOC 259.98 Decreased By ▼ -9.56 (-3.55%)
PPL 223.00 Decreased By ▼ -9.42 (-4.05%)
PRL 42.03 Decreased By ▼ -0.70 (-1.64%)
SNGP 105.00 Decreased By ▼ -5.77 (-5.21%)
SSGC 28.40 Decreased By ▼ -2.29 (-7.46%)
TELE 8.57 Decreased By ▼ -0.74 (-7.95%)
TPLP 11.00 Decreased By ▼ -0.75 (-6.38%)
TRG 58.25 Decreased By ▼ -5.82 (-9.08%)
UNITY 9.60 Decreased By ▼ -0.45 (-4.48%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.04 (-3.13%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز نیویارک ٹائمز، اس کے چار رپورٹرز اور پبلشر پینگوئن رینڈم ہاؤس کے خلاف کم از کم 15 ارب ڈالر کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ہتکِ عزت اور جھوٹی خبر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز کے مضامین اور پینگوئن کی شائع کردہ ایک کتاب

“Lucky Loser: How Donald Trump Squandered His Father’s Fortune and Created the Illusion of Success” جھوٹے اور گمراہ کن بیانیے پر مبنی ہیں، جنہیں جان بوجھ کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے شائع کیا گیا۔

ٹرمپ کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ان اشاعتوں نے صدر کے ذاتی اور کاروباری وقار کو سخت نقصان پہنچایا ہے، جس سے ان کے برانڈ کی قدر اور مستقبل کے مالی امکانات متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے مثال دی کہ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے شیئرز کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے جو اس مبینہ بدنامی کا نتیجہ ہے۔

نیویارک ٹائمز اور پینگوئن رینڈم ہاؤس نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ٹرمپ نے پیر کو اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ انہیں بہت فخر ہے کہ وہ نیویارک ٹائمز کے خلاف 15 ارب ڈالر کے ہرجانے کا مقدمہ لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اخبار نے ان کے خاندان، کاروبار اور ریپبلکن نظریات بشمول امریکہ فرسٹ موومنٹ اور میک امریکہ گریٹ اگین کے خلاف جھوٹ پھیلایا۔

یہ مقدمہ ایک ہفتہ بعد سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ وہ نیویارک ٹائمز پر جیفری ایپسٹین سے متعلق رپورٹ پر مقدمہ کریں گے۔ اس سے قبل وہ وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے مالکان کے خلاف بھی 10 ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔

Comments

Comments are closed.