BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ یہ اجلاس 9 ستمبر کو اسرائیل کے قطر پر حملے کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں اسرائیلی جارحیت کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔

انہوں نے نازک عالمی حالات میں مسلم دنیا کو متحد کرنے کے لیے سعودی ولی عہد کی قیادت کو سراہا اور یقین دلایا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (جہاں پاکستان اس وقت غیر مستقل رکن ہے) اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سمیت ہر عالمی فورم پر بھرپور سفارتی حمایت فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دوحہ میں اجلاس کے انعقاد سے اسرائیلی اقدامات کے خلاف مسلم دنیا کا ایک مضبوط اور واضح پیغام گیا ہے، جو خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی قیادت کا پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

جواباً سعودی ولی عہد نے اقوام متحدہ اور او آئی سی میں قطر سے یکجہتی کے لیے پاکستان کی فعال سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ رواں ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ ریاض کے منتظر ہیں، جہاں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں اور دلی عقیدت کا پیغام بھی پہنچایا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دوحہ کے اس یک روزہ دورے پر ہیں، جہاں وہ اسرائیل کے غیر معمولی اور قطر کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی پر مبنی حملے کے خلاف بلائے گئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

Comments

Comments are closed.