BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی سرگرمیوں کے باعث تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا، اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 879.55 پوائنٹس یا 0.56 فیصد کمی کے ساتھ 156,141.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کا مارکیٹ بند ہونے کے بعد جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ اگرچہ میزان بینک (ایم ای بی ایل)، انٹرلوپ (آئی ایل پی) اور کوہِ نور ٹیکسٹائل (کے ٹی ایم ایل) کی مثبت کارکردگی نے انڈیکس میں مجموعی طور پر 152 پوائنٹس کا اضافہ کیا، تاہم یہ اضافہ اینگرو، پی پی ایل، ماری، ایفرٹ اور ایف ایف سی جیسے بڑے اسٹاکس میں ہونے والے نمایاں نقصانات کے سامنے دب گیا، جو مجموعی طور پر 540 پوائنٹس کی کمی کا سبب بنے۔

بدھ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے ساتھ اختتام ہوا تھا اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ انڈیکس نے 457.27 پوائنٹس یا 0.29 فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے 157,020.80 پوائنٹس پربند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر جمعرات کو جاپان، تائیوان اور جنوبی کوریا میں ٹیکنالوجی اسٹاکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کی بڑی وجہ اوریکل مینیا رہا۔ ٹوکیو میں ٹیک انویسٹر سوفٹ بینک 9 فیصد بڑھ گیا، جب کہ اسٹارگیٹ پراجیکٹ پارٹنر اوریکل کے شیئرز 36 فیصد بڑھ گئے، جو 1992 کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے—اور کمپنی کو ایک کھرب ڈالر مارکیٹ کیپ کلب کے قریب پہنچا دیا۔

یہ سب اوریکل کی اس توقع کی وجہ سے ہوا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اس کے کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی طلب کو بڑھائے گی۔ اس خبر کے بعد ایشیا میں تقریباً تمام اے آئی سے متعلقہ اسٹاکس اوپر گئے: نکئی 1.2 فیصد، تائیوان 1 فیصد اور چینی بلیو چپس 1.8 فیصد بڑھے۔

اس سال کے دوران اوریکل کا اسٹاک اپنے حریفوں سے زیادہ تیزی سے بڑھا ہے۔

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے عالمی جوش و خروش کا اثر یورپی اسٹاک مارکیٹس پر نہیں پڑا، جو یورپی مرکزی بینک (ای سی بی) کی شرح سود کے فیصلے سے قبل سست روی کا شکار دکھائی دیں۔

یورو اسٹاکس 50 فیوچرز میں معمولی 0.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ جرمن فیوچرز میں اس سے بھی کم بہتری ریکارڈ کی گئی۔

دریں اثناء انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 4 پیسے کے اضافے کے ساتھ 281.56 روپے پر بند ہوا۔ یہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل 25ویں روز بہتری تھی۔

آل شیئر انڈیکس پر کاروباری حجم بڑھ کر 1,279.94 ملین شیئرز تک پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 996.27 ملین تھا۔

تاہم شیئرز کی مالیاتی مالیت کم ہو کر 50.21 ارب روپے رہ گئی، جو گزشتہ سیشن میں 52.73 ارب روپے تھی۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے آغا اسٹیل انڈسٹریز 113.01 ملین شیئرز کے ساتھ سرِفہرست رہی، ورلڈ کال ٹیلی کام 85.63 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے جبکہ کے الیکٹرک 69.82 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

جمعرات کو مجموعی طور پر 487 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں 225 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 223 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی جبکہ 39 کمپنیوں کے شیئرز بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئے۔

 ۔
۔

Comments

Comments are closed.