BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اطلاع وزیراعظم کے دفتر نے جمعے کو جاری کی ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ میں منعقدہ دوسری جنگِ عظیم میں فاشزم کے خلاف عالمی جدوجہد کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنماؤں کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ چین کے دوران چینی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے، جس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع زیرِ غور آئیں گے۔ وہ بیجنگ میں منعقد ہونے والی پاکستان چین بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم کا یہ دورہ پاک چین اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل کا حصہ ہے، جس کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانا، دونوں ممالک کے درمیان ہر موسم کی آزمودہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا اور علاقائی و عالمی امور پر قریبی مشاورت و ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

Comments

Comments are closed.