BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

بلوچستان حکومت نے بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں بینک آف بلوچستان کے قیام کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ پیش کی گئی جسے قابلِ عمل قرار دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے ایک ہفتے کے اندر آپریشنل پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بینک آف بلوچستان کا قیام عوام، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو معیاری بینکنگ خدمات فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام جلد خوشخبری سنیں گے کیونکہ یہ منصوبہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بینک آف بلوچستان صوبے کی معیشت میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس بینک کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبائی وسائل کے استعمال سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں تیزی آئے گی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکریٹری بابر خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ بینکاری شعبے کے ماہرین نے بھی آن لائن شرکت کی اور منصوبے کو تیز رفتاری سے فعال کرنے پر اتفاق کیا۔

Comments

Comments are closed.