BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

آج نیوز نے منگل کے روز رپورٹ کیا ہے کہ اپر دیر میں پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کی جانے والی تین روزہ کارروائی کے دوران کم از کم 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران 2 شہری شہید جبکہ متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جب سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ”فتنہ الہندوستان“ نامی نیٹ ورک سے وابستہ دہشت گردوں کے خاتمے کو سراہا اور سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی اہلکاروں اور ان کے افسران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران و جوان دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ اس پیارے وطن کو خوارج کے شر انگیز عزائم سے محفوظ رکھا جا سکے۔

وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ پوری قوم، بشمول میری ذات، اپنے ان دلیر افسران اور جوانوں پر فخر کرتی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے آپریشن کے دوران شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے ہدایت دی کہ انہیں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے نو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے یہ بڑی کامیابی حاصل کی۔ پوری قوم ان کے عزم اور شجاعت پر فخر کرتی ہے۔

محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی عوام ملک کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں قوم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔“

وزیر داخلہ نے کارروائی کے دوران 2 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کی اور ان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ ساتھ ہی انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

Comments

Comments are closed.