BR100 Increased By (1.65%)
BR30 Increased By (1.75%)
KSE100 Increased By (1.52%)
KSE30 Increased By (1.52%)
BAFL 57.79 Increased By ▲ 0.76 (1.33%)
BIPL 26.95 Increased By ▲ 0.14 (0.52%)
BOP 34.16 Increased By ▲ 0.44 (1.3%)
CNERGY 9.62 Increased By ▲ 0.05 (0.52%)
DFML 18.80 Increased By ▲ 0.47 (2.56%)
DGKC 209.99 Increased By ▲ 3.19 (1.54%)
FABL 100.50 Increased By ▲ 1.53 (1.55%)
FCCL 53.10 Increased By ▲ 1.22 (2.35%)
FFL 16.80 Increased By ▲ 0.11 (0.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.52 (2.21%)
HBL 308.60 Increased By ▲ 5.28 (1.74%)
HUBC 220.99 Increased By ▲ 3.47 (1.6%)
HUMNL 10.91 Increased By ▲ 0.06 (0.55%)
KEL 7.48 Increased By ▲ 0.05 (0.67%)
LOTCHEM 30.50 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
MLCF 97.61 Increased By ▲ 1.94 (2.03%)
OGDC 324.50 Increased By ▲ 3.51 (1.09%)
PAEL 42.09 Increased By ▲ 0.71 (1.72%)
PIBTL 16.89 Increased By ▲ 0.12 (0.72%)
PIOC 282.05 Increased By ▲ 19.20 (7.3%)
PPL 226.21 Increased By ▲ 2.01 (0.9%)
PRL 41.50 Increased By ▲ 0.10 (0.24%)
SNGP 107.20 Increased By ▲ 3.07 (2.95%)
SSGC 29.17 Increased By ▲ 0.76 (2.68%)
TELE 8.76 Increased By ▲ 0.07 (0.81%)
TPLP 12.65 Increased By ▲ 0.52 (4.29%)
TRG 58.85 Increased By ▲ 1.22 (2.12%)
UNITY 9.80 Increased By ▲ 0.09 (0.93%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.02 (1.61%)

یوکرین کے ڈرون حملوں نے اتوار کی شب روس کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کرُسک نیوکلیئر پاور پلانٹ کی صلاحیت نصف رہ گئی جبکہ بالٹک سمندر کے ساحل پر واقع اوسٹ-لوگا فیول ایکسپورٹ ٹرمینل میں آگ بھڑک اٹھی۔ روسی حکام کے مطابق کرُسک پلانٹ کے یونٹ 3 میں ایک معاون ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر فوری قابو پا لیا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے۔

لینن گراڈ ریجن میں اوسٹ-لوگا پورٹ پر بھی تقریباً 10 ڈرون مار گرائے گئے، جن کے ملبے سے نوواتیک کمپنی کے فیول ٹرمینل میں آگ بھڑک اٹھی۔ گورنر کے مطابق فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ ٹرمینل جیٹ فیول، نیفتھا اور دیگر مصنوعات تیار کرکے عالمی منڈیوں میں بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ رات بھر میں 13 مختلف علاقوں پر حملہ آور ہونے والے 95 یوکرینی ڈرونز تباہ کیے گئے، جن میں لینن گراڈ، سمارا اور کریمیا بھی شامل ہیں۔ اس دوران روس کے کئی ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل رہیں۔ سمارا کے شہر سیزران میں ایک صنعتی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کیف کا کہنا ہے کہ یہ حملے روسی جارحیت کے جواب میں ہیں اور ماسکو کی جنگی مشینری کو نقصان پہنچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.