ایشیا کپ 2025 کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ہفتے کو ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ معزز ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔
محسن نقوی نے اپنی سوشل میڈیا پروفائل ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا میں خوشی کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کی تصدیق کرتا ہوں۔ یہ ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک ہوگا۔ ہم شاندار کرکٹ کے مظاہرے کے منتظر ہیں! تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔






















Comments
Comments are closed.