BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Decreased By (-0.19%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

دبئی کی معروف ایمریٹس ایئرلائن نے ایک بار پھر اپنی عالمی برتری ثابت کرتے ہوئے برطانیہ میں منعقدہ ٹیلی گراف ٹریول ایوارڈز 2025 میں ”بہترین طویل فاصلے کی ایئرلائن“ (Best Long-Haul Airline) کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ اعزاز ٹیلی گراف ٹریول کے 20 ہزار قارئین کی رائے کی بنیاد پر دیا گیا، جنہوں نے دنیا بھر کی ایئرلائنز میں سے امارات کو طویل فاصلے کے سفر کے لیے سب سے بہتر قرار دیا۔

ایوی ایشن کی اصطلاح میں طویل فاصلے کی پروازیں اُن فضائی سفرات کو کہا جاتا ہے جو عام طور پر چھ گھنٹے یا اس سے زائد وقت پر محیط ہوتے ہیں اور بین الاقوامی یا بین البراعظمی راستوں پر ہوتے ہیں، جو دنیا کے دور دراز علاقوں کو آپس میں جوڑتے ہیں۔

تقریب لندن میں منعقد ہوئی جہاں ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے برطانیہ میں لیژر سیلز منیجر ہیلن برین نے ایوارڈ وصول کیا۔

گزشتہ تین سالوں سے مسلسل امارات ایئرلائن ٹیلی گراف ٹریول کے تحت بہترین سفری خدمات کے اعتراف میں اس اعزاز کی حقدار ٹھہرتی آ رہی ہے۔ اسے 2023 اور 2024 میں بھی یہی اعزاز مل چکا ہے۔

حال ہی میں یوگوو (YouGov) نے ایمریٹس کو 2025 کی سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ“ کا خطاب دیا گیا، یہ اعزاز حاصل کرنے والی امارات واحد ایئرلائن ہے جو ٹاپ 10 عالمی برانڈز کی فہرست میں شامل ہوئی۔

گزشتہ ماہ بین الاقوامی اسکائی ٹریکس آرگنائزیشن کے تحت منعقدہ ورلڈ ایئرلائن ایوارڈز 2025 میں امارات ایئرلائن دنیا کی چوتھی اور مشرق وسطیٰ کی دوسری بہترین ایئرلائن قرار پائی۔

سال 2024 میں بھی ایئرلائن نے دنیا کی بہترین ایئرلائن کا درجہ حاصل کیا تھا، جب اسے 90 عالمی ایئرلائنز کے مابین اول قرار دیا گیا۔ اس درجہ بندی میں وقت کی پابندی، سامان کی حد، پروازوں کا عالمی نیٹ ورک، ائرپورٹ سہولیات، بیڑے کی عمر، ریوارڈ پروگرام کی افادیت اور دوران پرواز کھانے جیسی 30 سے زائد خصوصیات کو بنیاد بنایا گیا۔

Comments

Comments are closed.