BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)

سیکورٹی فورسز نے ضلع قلات میں جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں، جو چند روز قبل اسی ضلع میں اتنے ہی دہشت گرد مارے جانے کے بعد کا واقعہ ہے۔ یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں بتائی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے قلات ضلع میں 19 جولائی کو سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کیا جس میں بھارتی ایجنٹ تنظیم ”فتنہ الہندستان“ کے چار دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔

اس کے بعد 21 جولائی کو قریبی علاقوں میں ایک کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس کے دوران ”فتنہ الہندستان“ کے مزید 4 دہشت گردوں کو تلاش کر کے کامیابی سے ختم کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اس دوران دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا اور بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بھارتی ایجنٹوں کی بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں گزشتہ دو دنوں میں سیکورٹی آپریشن میں 8 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم ان دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے جو بے گناہ شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

شہباز شریف نے پاکستان کی سالمیت کے دشمن، بھارتی پشت پناہ دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

Comments

Comments are closed.