وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ہفتہ کے روز نوجوان ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی ہے، جس میں وزیرِاعظم نے اُن کی صلاحیتوں کو سراہا۔
ترجمان وزیرِاعظم آفس نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر طلحہ احمد کے کامیاب مواد کی تعریف کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ بھی موجود تھیں۔

وزیرِاعظم نے طلحہ احمد کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا جبکہ ساتھ ہی ایک الیکٹرانک ٹیبلٹ بھی تحفے میں دیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوان، بشمول بچے، دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، اور طلحہ احمد انہی قابل فخر مثالوں میں سے ایک ہیں، جو بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

اس موقع پر طلحہ احمد نے وزیرِاعظم کی جانب سے حوصلہ افزائی اور پذیرائی پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔























Comments
Comments are closed.