محمد آصف نے ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
- محمد حسنین نے ویلز کے رائلی پاول کو 4-0 سے شکست دے کر انڈر-17 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ اپنے نام کیا
پاکستان نے بحرین میں ایک ہی دن دو اسنوکر ٹائٹل اپنے نام کرلیے۔
ہفتے کو پاکستان نے ورلڈ ماسٹرز اسنوکر 2025 اور انڈر-17 آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے ٹائٹلز جیت لئے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ماسٹرز اسنوکر کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے بھارت کے برجیش دامانی کو 4-3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
انڈر-17 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد حسنین نے ویلز کے رائلی پاول کو 4-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے اور فائنل میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے پر مبارکباد دی۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ محمد آصف نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی مقابلے میں یہ کامیابی پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیت، عزم اور محنت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے محمد آصف کی لگن، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا محمد آصف نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔






















Comments
Comments are closed.