BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور انڈونیشی وزیرِ دفاع کی باہمی عسکری تعاون کے فروغ پر گفتگو، آئی ایس پی آر

  • سیافری سمسودین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا
شائع اپ ڈیٹ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے منگل کے روز انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سیافری سمسودین نے ملاقات کی اور دوطرفہ عسکری تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ یہ بات پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتائی ہے۔

سیافری سمسودین ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کر رہے تھے، جس میں مختلف مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندگان شامل تھے۔ یہ ملاقات راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور عسکری تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو اجاگر کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل انڈونیشی وزیرِ دفاع سیافری سمسودین کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے منگل کے روز اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے انڈونیشیا کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری اور تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 ۔
۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قاہرہ، مصر میں جی 8 سربراہی اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو سے ہونے والی خوشگوار ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی قائم ہے جو مشترکہ ثقافتی، مذہبی اور تاریخی رشتوں پر مبنی ہے۔ دونوں ممالک بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے دوطرفہ تعلقات کو معیشت، تجارت، دفاع، دفاعی پیداوار اور اسٹریٹجک شعبوں سمیت تمام میدانوں میں فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے کثیر الجہتی دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان انڈونیشیا دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ بھی لیا اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع نے صدر سبیانتو کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خاص طور پر دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کے انڈونیشیا کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

Comments are closed.