ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس، اسحاق ڈار کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات
- چینی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دائرہ کار میں علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار نے منگل کے روز شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے وفد کے ہمراہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
چینی صدر نے وفود کے سربراہان کو خوش آمدید کہا اور ایس سی او کے دائرہ کار میں علاقائی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم یوریشیائی خطے اور دنیا کی بڑی آبادی پر محیط ہے، جو اسے ایک نمایاں بین الاقوامی فورم بناتی ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے بھی تصدیق کی کہ انہوں نے ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔
انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا کہ صدر شی کو پاک-بھارت دو طرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔
یہ پیغام انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صدر شی سے مصافحے کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا۔





















Comments
Comments are closed.