وزیراعظم محمد شہباز شریف، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہی اجلاس کے بعد آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایک ساتھ چہل قدمی کی اور خوشگوار انداز میں بات چیت کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا وِنگ کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، آذربائیجان کے صدر نے وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں سے متعلق بریفنگ دی۔
تینوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار اور غیر رسمی گفتگو ہوئی۔
چہل قدمی کے دوران تینوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھا جو پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کی علامت تھا۔
بعد ازاں، صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ذاتی طور پر شوشہ شہر لے جا کر ظہرانہ دیا۔
Comments