پاکستان میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے رجحان کے مطابق نمایاں کمی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1,500 روپے کمی کے بعد 355,500 روپے پر آ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق اسی طرح، 10 گرام سونا 1,286 روپے کمی کے بعد 304,783 روپے میں فروخت ہوا۔
قبل ازیں منگل کو سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ نرخ 357,000 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
بین الاقوامی منڈی میں بھی جمعہ کو سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 15 ڈالر کمی کے بعد 3,335 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر آ گیا۔
دریں اثناء چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ فی تولہ 3,871 روپے پر مستحکم رہی۔
Comments