کاروبار اور معیشت

بیرائٹ کی آٹھ اقسام: نئی کسٹمز ایکسپورٹ ویلیوز مقرر

ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیوایشن، لاہور نے بیراٸیٹ کی 8 مختلف اقسام کے درجات کے لیے نئے کسٹمز ایکسپورٹ ویلیو مقرر کیے...
شائع July 4, 2025

ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیوایشن، لاہور نے بیراٸٹ کی 8 مختلف اقسام کے درجات کے لیے نئے کسٹمز ایکسپورٹ ویلیو مقرر کیے ہیں جو کہ فی میٹرک ٹن (پی ایم ٹی) 80 امریکی ڈالر سے 295 امریکی ڈالر کے درمیان ہیں۔

اس سلسلے میں، ڈائریکٹوریٹ نے ویلیوایشن رولنگ نمبر 1 آف 2025 جاری کی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کے مطابق، کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 کی ذیلی شق 15 کے ساتھ پڑھے گئے سیکشن 25A کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے بیراٸٹ کی کسٹمز ویلیو مقرر کی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیوایشن، لاہور کو بولان مائننگ انٹرپرائزز (بی ایم ای) کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی، جس میں موجودہ ویلیوایشن رولنگ نمبر: 3/2024 پر نظرثانی کی استدعا کی گئی۔ درخواست گزار کے مطابق مذکورہ ویلیوایشن رولنگ صرف بیراٸٹ کے مخصوص گریوٹی (ایس جی) 4.2 پر لاگو تھی، جب کہ دیگر درجات بھی برآمد کیے جا سکتے ہیں اور ان کے لیے بھی کسٹمز ویلیوایشن کی ضرورت ہے۔

لہٰذا، ڈائریکٹوریٹ نے کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25A کو سیکشن 25 کی ذیلی شق 15 کے ساتھ ملا کر مذکورہ درجات کی ویلیو کے تعین کے لیے ایک کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

اس سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تین اجلاس منعقد کیے گئے۔ مذکورہ اجلاسوں میں متعلقہ اشیاء کی ویلیوایشن سے متعلق معاملے پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا۔

اسٹیک ہولڈرز نے بیراٸٹ کی ویلیوایشن سے متعلق اپنی تجاویز غور و خوض کے لیے پیش کیں جن کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات، اجلاسوں کے دوران پیش کیے گئے دلائل، قیمتوں کے رجحانات اور پی آر اے ایل سے حاصل شدہ برآمدی اعدادوشمار کو بھی بیراٸیٹ کی کسٹمز ایکسپورٹ ویلیو کے تعین کے لیے جانچا گیا۔

رولنگ میں مزید کہا گیا کہ برآمدی اعدادوشمار، مارکیٹ سروے، بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات کا جائزہ لیا گیا تاکہ متعلقہ شے کی کسٹمز ایکسپورٹ ویلیو مقرر کی جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

200 حروف