ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے ایک ایسے بل کے عمومی خاکے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد تہران کے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون کو مکمل طور پر معطل کرنا ہے۔ یہ بات نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی کے حوالے سے رپورٹ کی۔
کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا کہ اس بل کے مطابق جب تک جوہری تنصیبات کی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جاتی، نگرانی کے کیمروں کی تنصیب، معائنوں کی اجازت دینا اور آئی اے ای اے کو رپورٹس جمع کرانا معطل رہے گا۔
تاہم اس بل کو ابھی پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرنا باقی ہے۔






















Comments
Comments are closed.