BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.74 Decreased By ▼ -0.46 (-0.82%)
BIPL 27.10 Increased By ▲ 0.33 (1.23%)
BOP 32.75 Decreased By ▼ -0.23 (-0.7%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.90 Increased By ▲ 0.18 (1.02%)
DGKC 196.00 Decreased By ▼ -0.67 (-0.34%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.09 Increased By ▲ 0.84 (1.64%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.32 (1.98%)
GGL 25.00 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
HBL 292.40 Decreased By ▼ -3.09 (-1.05%)
HUBC 214.25 Increased By ▲ 0.07 (0.03%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.18 Increased By ▲ 0.12 (1.7%)
LOTCHEM 26.85 Decreased By ▼ -2.27 (-7.8%)
MLCF 88.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
OGDC 310.37 Decreased By ▼ -1.58 (-0.51%)
PAEL 40.95 Decreased By ▼ -0.04 (-0.1%)
PIBTL 15.94 Decreased By ▼ -0.02 (-0.13%)
PIOC 284.70 Increased By ▲ 1.86 (0.66%)
PPL 212.00 Decreased By ▼ -0.66 (-0.31%)
PRL 53.40 Increased By ▲ 0.86 (1.64%)
SNGP 98.70 Decreased By ▼ -0.66 (-0.66%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.36 Increased By ▲ 0.04 (0.48%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.22 (-1.66%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.93 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.02 (1.64%)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کی شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو میں مؤقف اختیار کیا کہ مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چار روزہ تنازع کے بعد جنگ بندی امریکہ کی ثالثی سے نہیں بلکہ پاکستان اور بھارت کی افواج کے براہِ راست مذاکرات کے نتیجے میں ہوئی۔

بھارت کے اعلیٰ ترین سفارتکار نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک کے درمیان جنگ بندی امریکہ کی ثالثی سے ہونے والے مذاکرات کے بعد عمل میں آئی۔ ٹرمپ کے بقول، کشیدگی اس وقت ختم ہوئی جب انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ جنگ کے بجائے تجارت پر توجہ دیں۔

بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پریس بیان میں کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے صدر ٹرمپ پر یہ بات واضح کردی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے دوران نہ تو کسی امریکی ثالثی پر بات ہوئی اور نہ ہی بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر کوئی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی روکنے کے لیے بات چیت بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست فوجی چینلز کے ذریعے ہوئی اور یہ پاکستان کے اصرار پر کی گئی۔ وزیراعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ بھارت نے ماضی میں کبھی ثالثی قبول نہیں کی اور نہ آئندہ کرے گا۔

وکرم مسری نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت امریکی صدر ٹرمپ کے اصرار پر ہوئی جو کینیڈا میں منعقدہ جی 7 اجلاس کے موقع پر ہوئی جہاں وزیراعظم مودی مہمان کے طور پر شریک تھے۔

یہ ٹیلیفونک گفتگو 35 منٹ تک جاری رہی۔

مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو پر تبصرے کے لیے جب رابطہ کیا گیا تو وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی یہ مؤقف دے چکا ہے کہ جنگ بندی اس وقت ممکن ہوئی جب اس کی فوج نے 7 مئی کو بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی کال کا جواب دیا۔

Comments

Comments are closed.