ایران نے کہا ہے کہ یورینیم کی افزودگی پر تعطل کے درمیان واشنگٹن کی جانب سے معاہدے کی تجویز پیش کرنے کے بعد اتوار کو امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کا ایک نیا دور شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

پرانے حریفوں نے اپریل سے اب تک مذاکرات کے پانچ دور کیے ہیں، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی پہلی مدت کے دوران 2015 کے جوہری معاہدے سے واشنگٹن کے دستبردار ہونے کے بعد سے اعلیٰ ترین سطح کا رابطہ ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور اگلے اتوار کو مسقط میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جمعرات کو متوقع تھی لیکن اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ اور چیف مذاکرات کار عباس عراقچی ناروے کے اوسلو فورم میں شرکت کریں گے، جو تنازعات کے ثالثوں کے اجتماع میں شامل ہے۔

بات چیت کا چھٹا دور ایران کی طرف سے جوہری معاہدے کے لیے امریکی تجویز موصول ہونے کے تقریباً دو ہفتے بعد ہو گا جسے عباس عراقچی نے ”ابہام“ پر مشتمل قرار دیا تھا۔

ایران کے چیف مذاکراتکار عباس عراقچی نے امریکی تجویز کو ”مبہم“ قرار دیا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ اس تجویز میں پچھلی بات چیت کے عناصر شامل نہیں ہیں، خاص طور پر پابندیاں اٹھانے کا معاملہ جو ایران کی اہم مانگ ہے

تہران نے کہا کہ وہ ثالث عمان کے ذریعے امریکہ کو ایک ”معقول، منطقی اور متوازن“ جوابی تجویز پیش کرے گا۔

پیر کے روز، ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ امریکہ-ایران مذاکرات واضح کر سکتے ہیں کہ کیا فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے جوہری معاہدہ ممکن ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ جلد ہی امریکا کو اپنی جوہری تجویز پیش کرے گا۔

ایران کی یورینیم کی افزودگی پر ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعطل کا شکار ہیں، تہران اس معاملے کو ناقابل مذاکرات قرار دے رہا ہے اور واشنگٹن نے اسے ”سرخ لکیر“ قرار دیا ہے۔

’قومی مفادات‘

ایران اس وقت یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کر رہا ہے، جو 2015 کے معاہدے میں طے شدہ 3.67 فیصد کی حد سے کہیں زیادہ ہے اور جوہری وار ہیڈ کے لیے درکار 90 فیصد سے کم ہے۔

امریکہ سمیت مغربی ممالک طویل عرصے سے ایران پر الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے جبکہ تہران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

منگل کو ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ”ڈیڈ لاک“ ہے۔

انہوں نے سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ بین الاقوامی جہت کے ساتھ کوئی بھی مذاکرات اپنی حساسیت کے ساتھ آتے ہیں اور ان کے لیے کسی نتیجے تک پہنچنے کے لیے بہت زیادہ صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے اہم بات یہ ہے کہ ہم ان مذاکرات کے ذریعے ملک کے قومی مفادات کا تحفظ کر سکتے ہیں اور اسی طرح ہم آگے بڑھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھٹا دور پہلا ایسے دور ہوگا جس میں فریقین تحریری مواد کے تبادلے پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تہران دوبارہ افزودگی کی صلاحیت کے بارے میں اپنے موقف کا اعادہ کرے گا، جیسا کہ اس نے ماضی میں عوامی سطح پر کیا ہے۔

پیر کے روز، اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے نے ویانا میں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس شروع کیا جو جمعے تک جاری رہے گا جس میں دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ ایران کی جوہری سرگرمیوں پر بھی بات چیت ہوگی۔

یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے تہران کی جانب سے ”تسلی بخش سے کم“ تعاون پر تنقید کرتے ہوئے ایک رپورٹ جاری کی، خاص طور پر غیر اعلانیہ مقامات پر پائے جانے والے جوہری مواد کے ماضی کے معاملات کی وضاحت کی گئی۔

ایران نے آئی اے ای اے کی رپورٹ کو غیر متوازن قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے کہ اس کا انحصار دشمن اسرائیل کی طرف سے فراہم کردہ ”جعلی دستاویزات“ پر ہے۔

منگل کے روز، عباس عراقچی نے یورپی طاقتوں اور امریکہ کی جانب سے آئی اے ای اے کے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کرنے کے منصوبے پر تنقید کا اعادہ کیا۔

انہوں نے جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایویا کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف بورڈ آف گورنرز میں کسی بھی غیر منطقی اور تباہ کن فیصلے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

ایران نے کہا ہے کہ اگر قرارداد منظور ہوئی تو وہ آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کم کر دے گا۔

Comments

200 حروف