BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اتوار کو افغان عوام کو بھائی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ افغان اشرافیہ بھارتی حکومت سے ملنے والے پیسوں کے عوض دہشت گردوں کو پناہ دے رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف یونیورسٹیوں کے 2,500 سے زائد طلبہ سے خصوصی ملاقات میں، انہوں نے افغانستان سے درخواست کی کہ وہ بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے سے باز رہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیروں کی آزادی کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت یہ سمجھتا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کمزور ہے کیونکہ وہاں عوام اور مسلح افواج کے درمیان فاصلے ہیں، لیکن قوم نے مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہو کر دشمن کی یہ غلط فہمی دور کر دی۔ یہ بھارت کی اسٹریٹجک غلطی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو پاکستان کا ردعمل کہیں زیادہ سخت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے 26 مقامات پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور پاکستان ایئر فورس نے ان ائربیسز کو تباہ کر دیا جن سے بھارتی جنگی طیارے پاکستانی شہریوں پر حملے کے لیے اُڑے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہم نے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو بھی تباہ کیا جن کے احکامات پر مظفرآباد پر گولہ باری ہوئی جس میں سات سالہ شہید ارتضٰی کی شہادت ہوئی۔

طلبہ نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر پشتون طلبہ نے دشمنانِ وطن کو کبھی معاف نہ کرنے اور انہیں عبرتناک شکست دینے کا عہد کیا۔

Comments

Comments are closed.