مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں دو زور دار دھماکے سنے گئے ہیں ۔
سرکاری اہلکار، رائٹرز کے ایک نمائندے اور مقامی رہائشیوں کے مطابق ہفتے کو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جو شہر کے ہوائی اڈے اور فوج کے مقامی ہیڈکوارٹر کے قریب ہوئیں۔
رائٹرز کے مطابق حکومتی اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے مزید بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے بارمولا شہر میں بھی دو دھماکے سنے گئے ہیں۔
Comments