BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے 840 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جب کہ پچھلی سال کی اسی مدت میں یہ منافع 1,028 ملین روپے تھا۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 اپریل 2025 کو منعقدہ اپنے اجلاس کے دوران 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی۔

اگرچہ اسٹیٹ بینک کے ڈسکاؤنٹ ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگئے تاہم مجموعی آمدنی میں 36.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجہ ڈپازٹ اور قرضہ جات کے شعبوں میں مضبوط نمو ہے۔ نیٹ مارک اپ آمدنی میں 24.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نان مارک اپ آمدنی میں 55.6 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو کیش ٹرانزیکشنز، آن لائن ادائیگیوں، بنڈلز، کارپوریٹ ادائیگیوں، کلکشنز اور انشورنس سروسز سے حاصل ہونے والی ڈیجیٹل آمدنی میں اضافے کے باعث ممکن ہوا۔

انتظامی اخراجات میں اضافہ بینک کی طویل مدتی ترقی اور پائیداری کو سہارا دینے کے لیے ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے، ٹیلنٹ کے حصول اور نظام میں بہتری کے لیے جاری سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے۔

31 مارچ 2025 تک ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صارفین کے ڈپازٹس101 ارب روپے تک پہنچ گئے جو کہ 59.7 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ یہ اضافہ نئی سیونگز مصنوعات، جیسے ڈیجیٹل ٹرم ڈپازٹس اور سیونگز پاکٹس، کے کامیاب اجراء کے باعث ممکن ہوا۔ بینک نے 98.7 فیصد کی صنعت میں سب سے بلند کاسا تناسب برقرار رکھا جبکہ ڈپازٹس کی لاگت محض 1.4 فیصد رہی۔

بینک کی ایکویٹی بیس 71.7 فیصد اضافے کے ساتھ 14.9 ارب روپے تک پہنچ گئی، جس کی بنیاد برقرار رکھی گئی آمدنی اور 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں بینک کے اسپانسرز کی جانب سے 1 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری پر ہے۔

بینک کی مضبوط سرمایہ پوزیشن، مسلسل منافع بخش کارکردگی اور مؤثر رسک مینجمنٹ فریم ورک کو تسلیم کرتے ہوئے پاکرا نے بینک کی کریڈٹ ریٹنگ کو اے سے بڑھا کر اے پلس کر دیا ہے جو بینک کی مالی طاقت اور عملی لچک کو ظاہر کرتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.