BR100 Increased By (0.67%)
BR30 Increased By (0.57%)
KSE100 Increased By (0.73%)
KSE30 Increased By (0.62%)
BAFL 60.89 Increased By ▲ 0.29 (0.48%)
BIPL 24.49 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 31.87 Decreased By ▼ -0.04 (-0.13%)
CNERGY 11.85 Increased By ▲ 0.50 (4.41%)
DFML 15.87 Decreased By ▼ -0.16 (-1%)
DGKC 212.48 Decreased By ▼ -1.03 (-0.48%)
FABL 96.88 Increased By ▲ 2.36 (2.5%)
FCCL 62.71 Decreased By ▼ -0.90 (-1.41%)
FFL 14.64 Increased By ▲ 0.63 (4.5%)
GGL 19.49 Decreased By ▼ -0.19 (-0.97%)
HBL 316.75 Increased By ▲ 5.34 (1.71%)
HUBC 209.81 Decreased By ▼ -0.09 (-0.04%)
HUMNL 8.68 Decreased By ▼ -0.29 (-3.23%)
KEL 6.15 Decreased By ▼ -0.06 (-0.97%)
LOTCHEM 25.33 Increased By ▲ 0.50 (2.01%)
MLCF 106.80 Decreased By ▼ -0.47 (-0.44%)
OGDC 319.01 Increased By ▲ 1.99 (0.63%)
PAEL 35.11 Increased By ▲ 0.36 (1.04%)
PIBTL 13.98 Increased By ▲ 0.11 (0.79%)
PIOC 277.75 Decreased By ▼ -0.60 (-0.22%)
PPL 227.75 Decreased By ▼ -0.15 (-0.07%)
PRL 82.05 Increased By ▲ 4.79 (6.2%)
SNGP 95.29 Increased By ▲ 1.33 (1.42%)
SSGC 24.77 Increased By ▲ 0.92 (3.86%)
TELE 7.65 Increased By ▲ 0.36 (4.94%)
TPLP 13.23 Decreased By ▼ -0.70 (-5.03%)
TRG 54.95 Increased By ▲ 0.51 (0.94%)
UNITY 8.42 Decreased By ▼ -0.19 (-2.21%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان ائر فورس (پی اے ایف) کی بروقت کارروائی نے بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیاروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔

اے پی پی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 29 اور 30 اپریل کی رات کو بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل طیاروں کی مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بھارتی رافیل طیارے فضا میں متحرک ہوئے، پاکستان ائر فورس نے فوراً ان کی نشاندہی کرلی اور بروقت ردِعمل دیتے ہوئے اپنی فضائی نگرانی کو فعال کردیا۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق پاکستان ائر فورس کی تیز اور مؤثر کارروائی نے بھارتی طیاروں کو ہکا بکا کر دیا اور وہ بوکھلاہٹ میں اپنی فضائی حدود کے اندر واپس پلٹنے پر مجبور ہوگئے۔

یہ تازہ ترین پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بدھ کی علی الصبح خبردار کیا تھا کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان پر ممکنہ فوجی حملہ ہوسکتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس اور ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کے پاس معتبر انٹیلی جنس معلومات ہیں کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں پہلگام واقعے کو جھوٹے بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر فوجی حملہ کرسکتا ہے۔

کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ خطے میں کسی بھی سنگین نتائج کے لئے بھارت مکمل طور پر ذمہ دار ہوگا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کی جانب سے سیاحوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے تھے جس کا الزام بھارت پاکستان پر عائد کیا ہے جبکہ اسلام آباد کی جانب سے اسکی تردید کی جارہی ہے ۔

حملے کے بعد سے تعلقات برسوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ منگل کو پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا تھا۔

حکومت پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمن نے بھمبر کے علاقے منور سیکٹر میں کواڈ کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے نگرانی کرنے کی کوشش کی۔

پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

Comments

Comments are closed.