BR100 Increased By (0.42%)
BR30 Increased By (0.13%)
KSE100 Increased By (0.47%)
KSE30 Increased By (0.3%)
BAFL 60.85 Increased By ▲ 0.25 (0.41%)
BIPL 24.47 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 31.90 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 11.85 Increased By ▲ 0.50 (4.41%)
DFML 15.90 Decreased By ▼ -0.13 (-0.81%)
DGKC 211.70 Decreased By ▼ -1.81 (-0.85%)
FABL 96.64 Increased By ▲ 2.12 (2.24%)
FCCL 62.60 Decreased By ▼ -1.01 (-1.59%)
FFL 14.63 Increased By ▲ 0.62 (4.43%)
GGL 19.60 Decreased By ▼ -0.08 (-0.41%)
HBL 315.25 Increased By ▲ 3.84 (1.23%)
HUBC 209.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 8.64 Decreased By ▼ -0.33 (-3.68%)
KEL 6.18 Decreased By ▼ -0.03 (-0.48%)
LOTCHEM 25.26 Increased By ▲ 0.43 (1.73%)
MLCF 106.41 Decreased By ▼ -0.86 (-0.8%)
OGDC 318.12 Increased By ▲ 1.10 (0.35%)
PAEL 35.05 Increased By ▲ 0.30 (0.86%)
PIBTL 13.85 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 277.20 Decreased By ▼ -1.15 (-0.41%)
PPL 226.75 Decreased By ▼ -1.15 (-0.5%)
PRL 81.45 Increased By ▲ 4.19 (5.42%)
SNGP 95.00 Increased By ▲ 1.04 (1.11%)
SSGC 24.66 Increased By ▲ 0.81 (3.4%)
TELE 7.61 Increased By ▲ 0.32 (4.39%)
TPLP 13.15 Decreased By ▼ -0.78 (-5.6%)
TRG 55.00 Increased By ▲ 0.56 (1.03%)
UNITY 8.45 Decreased By ▼ -0.16 (-1.86%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد حالیہ بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ لڑائی کا آغاز نہیں کرے گا لیکن اگر اشتعال دلایا گیا تو پوری طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا پہلگام کے حالیہ واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے جہاں مسلح حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے تاہم اسلام آباد نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

اسحاق ڈار نے قانون سازوں کو بتایا کہ ہم کچھ بھی شروع نہیں کریں گے۔ لیکن اگر بھارت نے کوئی کارروائی کی تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔

ڈی پی ایم نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، برطانیہ، کویت، بحرین اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کو بھارت کی فالس فلیگ آپریشنز اور بڑھتی ہوئی بیان بازی کی تاریخ سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ یہ حملہ دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم کے دیرینہ معاہدے سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری کا جواز پیدا کرنے کی وسیع تر چال کا حصہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شبہ ہے کہ یہ سارا ڈرامہ سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کا بہانہ فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ چین اور ترکی سمیت پاکستان کے اہم اتحادیوں نے ان کی حمایت کی ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے ہمیں اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور ترکیئے کے وزیر خارجہ نے پوچھا کہ وہ کس طرح مدد کر سکتے ہیں. میں نے انہیں بتایا کہ اگر بھارت کسی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تو اس بار ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پہلگام واقعہ سے پاکستان کو جوڑنے کا کوئی قابل اعتماد ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ہم ذمہ داری کے ساتھ سفارتی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ بھارت بے بنیاد الزامات لگانے میں مصروف ہے۔

معاہدے کے حوالے سے اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ بھارت نے پاکستان کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’حالات بدل چکے ہیں‘ اور وہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کر رہا ہے۔

2019 میں پلوامہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے سینیٹ کو یاد دلایا کہ بھارت نے اسی طرح اس حملے کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا تھا۔

بین الاقوامی ردعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دو اعتراضات اٹھائے ہیں: پہلگام حملے کے بارے میں ”جموں و کشمیر“ کو نظر انداز کرنا اور متحدہ مزاحمتی فورم کی مذمت۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کا پہلگام حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہمارے موقف کو تسلیم کیا گیا ہے۔

نائب وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن کے لئے پرعزم ہے لیکن قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Comments

Comments are closed.