BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
پاکستان

توانائی و معدنیات کے شعبوں میں سعودی عرب سے تعاون بڑھانے پر بات چیت

توانائی و معدنی شعبے: سعودی عرب سے مزید تعاون پر بات چیت
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی عرب کے نائب وزیر برائے کان کنی عبدالرحمٰن البلوشی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح سعودی وفد نے ملاقات کی جس میں توانائی و معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان کے تیل، گیس اور معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

وفاقی وزیر نے توانائی شعبے بالخصوص معدنیات اور کان کنی میں پاکستان کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی اور سرمایہ کار دوست پالیسی فریم ورک کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی نائب وزیر معدنیات نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے فورمز ہر سال ہونے چاہئیں۔ جس پر پرویز ملک نے جواب دیا کہ پاکستان پہلے ہی اس فورم کو سالانہ بنیاد پر منعقد کرنے کا عزم کرچکا ہے۔

سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او عبداللہ الشمرانی نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی ایک ٹیم کو معلومات کے تبادلے اور ٹیکنالوجی تعاون کے لئے سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

وفد نے پاکستان کے توانائی اور معدنی شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ بات چیت میں مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور استعداد کار میں اضافے کی تجاویز شامل رہیں تاکہ وسائل کے بھرپور استعمال اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ گہرے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان کی توانائی اور کان کنی کی صنعتوں میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے سعودی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا اور پاکستانی حکام کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.