BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے انہوں نے نہ صرف ملک کو بحرانوں سے نکالا بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف بھی فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر بجلی کے نرخوں میں کمی قوم کے لئے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک بڑی معاشی سہولت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام دوستی اور دور اندیشی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت اور صنعتوں کی ترقی کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا فیصلہ نواز شریف کی عوام سے وابستگی کا اظہار ہے۔ مسلم لیگ (ن) عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.